پاکستانتازہ ترین

امریکی تجارتی ٹیکس پر مذاکرات کے لیے پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد بھیجنے کا فیصلہ

پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد امریکی ٹیکس پر واشنگٹن جانے والے وفاد میں تاجر اور ایکسپورٹر بھی شامل ہوں گے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیکس پر مذاکرات کے لیے، حکومتِ پاکستان نے ایک اعلیٰ سطحی وفد واشنگٹن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ، امریکی ٹیکس کے جائزے کے لیے، وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امریکہ سے بات چیت کے لیے وفد بھیجا جائے، جس میں اہم تاجر اور ایکسپورٹر بھی شامل ہوں گے۔

بیان کے مطابق، وزیراعظم نے وفد کو ٹاسک دیا ہے کہ ’وہ راستہ نکالا جائے جو دوطرفہ فائدے کا سبب بنے۔‘

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button