0

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نئے گورنرز کا تعلق کس جماعت ہوگا۔ فیصل کریم کنڈی نے بڑا دعویٰ کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نئے گورنرز کا تعلق جماعت اسلامی سے ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ گورنر ہوں گے، ابھی نام فائنل نہیں ہوئے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں کرپٹ شخص کا سر پھاڑ دو، وزیراعلیٰ علی امین نے کرپشن کی تو اینٹ کون مارے گا۔ علی امین گنڈا پور خود نہیں مانتے کہ وہ وزیراعلیٰ بن گئے ہیں، مرکز سے تعلقات خراب ہوئے تو ہمارا صوبہ پیچھے رہ جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2 اپریل کو سینیٹ الیکشن کے بعد حکومت مکمل ہوجائے گی، مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، امید ہے بحران پر قابو پالیا جائے گا۔ ہم نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ خیبرپختونخوا کا حق دیا جائے۔ سپیکر خیبرپختونخوا چاہتے ہیں کہ مخصوص نشستیں جیتنے والے حلف نہ لیں۔ اسپیکر نے حلف نہ اٹھایا تو قانون کا سامنا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں