پاکستانتازہ ترین

پاکستانی وزیر خارجہ کا 13 سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ طے

بنگلہ دیشی مشیر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ رواں ماہ اسحاق ڈار ڈھاکہ کا دورہ کریں گے۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار رواں ماہ میں ڈھاکہ کے دورے پر جائیں گے۔ یہ 2012 کے حنا ربانی کھر کے بعد، کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا، بنگلہ دیش کا پہلا دورہ ہو گا۔

بنگلہ دیشی اخبار ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق، مشیر خارجہ توحید حسین نے اسحاق ڈار کے دورے کی تصدیق کر دی ہے۔

اس سے قبل پاکستانی میڈیا میں خبریں آئی تھیں کہ اسحاق ڈار رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں، 22 اپریل کو ڈھاکہ جائیں گے۔ اس دورے کا ایجنڈا تاحال، دونوں ملکوں کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button