
پاکستانتازہ ترینلائف سٹائل
اتحاد ایئرویز کا ابو ظہبی سے پشاور تک ڈائریکٹ فلائٹ کا اعلان
یہ نیا روٹ ابوظہبی کے زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو جوڑے گا۔
پشاور، اتحاد ایئرویز کا پاکستان میں چوتھا پڑاؤ بننے جا رہا ہے کیونکہ ایئرلائن نے 29 ستمبر سے، ابوظہبی سے پشاور تک ڈائریکٹ فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فی الحال اتحاد ایئرویز کی فلائٹس اسلام آباد، لاہور اور کراچی آتی ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا روٹ، اس کے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ پشاور، 2025 کے دوران، دنیا کا 16 واں شہر ہے جہاں اتحاد ایئرویز نے سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پشاور کے لیے اتحاد ایئرویز، A320 ایئر کرافٹ چلائے گی جس میں آٹھ بزنس کلاس اور 150 اکانومی کلاس کی سیٹیں ہوں گی۔ ابتدا میں پشاور کے لیے ابوظہبی سے ہفتہ وار پانچ پروازیں شروع کی جائیں گی۔