اوورسیزتازہ ترینلائف سٹائل

امریکہ میں ٹوائلٹ کے شاور کا پریشر بڑھانے کے لیے صدر ٹرمپ کا نیا حکم نامہ

شاور سے پانی کے بہاؤ کی حد کے 1992 کے قانون کو صدر ٹرمپ غیر ضروری قرار دیتے رہے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت، امریکہ میں شاور سے پانی کی مقدار کی قانونی حد ختم کی جا رہی ہے۔

یہ قانون حد 1992 میں اس وقت کے صدر جارج ایچ ڈبلیو بُش، کے دور میں مقرر کی گئی تھی تاکہ پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔ اس کے تحت شاور بنانے والی کمپنیوں کو ایسے ڈیزائن اور پریشر کا پابند کیا گیا تھا کہ اس میں سے ایک منٹ کے دوران، 2.5 گیلن سے زیادہ پانی نہیں بہنا چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے اسے غیر ضروری قانونی قدغن قرار دیتے ہوئے، اپنے پہلے دور حکومت میں بھی نرمی کر دی تھی لیکن بعد میں، سابق صدر جو بائیڈن نے شاور سے پانی کی حد کے قانون کو بحال کر دیا۔

اب پھر صدر ٹرمپ نے شاور سے پانی کے پریشر کے قانون کو ختم کر دیا ہے اور ان کے حامی اسے امریکی شاور کو پھر سے ’عظیم‘ بنانے کا اقدام قرار دے رہے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button