انٹرٹینمنٹاوورسیزتازہ ترین

چین کی طرف سے ہالی ووڈ فلموں کی درآمد محدود کرنے کا اعلان

گذشتہ تین دہائیوں سے چین امریکی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ کی سالانہ 10 فلمیں درآمد کرتا رہا ہے

چین نے فوری طور پر ہالی ووڈ کی فلموں کی درآمد کو محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بظاہر یہ اقدام امریکی ٹیکس کی جوابی کارروائی ہے جو صدر ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر لگایا اور اس کی شرح کو چین کے جوابی ٹیکس کے بعد بڑھاتے چلے گئے۔
اگرچہ امریکی صدر نے دنیا بھر پر لگائے گئے ٹیکسوں کے نفاذ کو مؤخر کر دیا ہے البتہ چین کی قومی فلم انتظامیہ نے جمعرات کو اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ وہ ’مارکیٹ قوانین کی پیروی اور ناظرین کے انتخاب کا احترام کرتے ہوئے امریکی فلموں کی درآمد کم کر رہی ہے۔

چین میں تقریباً تین دہائیوں سے سالانہ 10 امریکی فلمیں درآمد ہوتی ہیں اور چینی باکس آفس پر، ہالی ووڈ کا شیئر محض پانچ فیصد ہے۔ اس آمدن پر بھی چینی حکومت 50 فیصد ٹیکس لگاتی ہے۔ چینی پاکس آفس پر زیادہ شیئر اور مقبولیت، مقامی فلموں ہی کی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button