
پاکستانتازہ ترینلائف سٹائل
اسلام آباد میں الیکٹرک گاڑیوں پر پہلی بار ٹرانسفر فیس کا اطلاق
چیف کمشنر آفس اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عائد کردہ فیس پر اطلاق آج سے ہو گا
اسلام آباد میں پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فیس عائد کر دی گئی ہے۔
چیف کمشنر آفس اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری پاور کے حساب سے فیس مقرر کی گئی ہے۔ 50 کلو واٹ تک کی گاڑیوں پر 2,500 روپے، 50 سے 100 کلو واٹ تک کی گاڑیوں پر 5,500 روپے، جب کہ 100 کلو واٹ سے زائد گاڑیوں پر 10 ہزار روپے فیس لاگو کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فیسیں وزارتِ خزانہ کے مقررہ اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائیں گی اور ان کا اطلاق فوری طور پر ہو چکا ہے۔