0

وزیراعظم کی پی ایس ایل 2024 جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل 2024 جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ یہ پاکستان کی جیت ہے کسی ٹیم کی نہیں۔ کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحد کرتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اس پورے ایونٹ میں زبردست مقابلہ اور بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ دیکھنے کو ملا۔ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا خصوصی شکریہ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے شائقین کرکٹ کو بہترین تفریح ​​فراہم کی۔ پی ایس ایل نے گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ کی دریافت میں اہم کردار ادا کیا۔وزیراعظم پاکستان نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی، سیکیورٹی فورسز، انتظامیہ، منتظمین اور شائقین کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں