
اوورسیزتازہ ترینلائف سٹائل
ہندوفوبیا کے خاتمے کے لیے جارجیا کی جنرل اسمبلی میں بل پیش
امریکی ریاست میں بل منظوری کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے ہندو مخالف جرائم پر کارروائی کر سکیں گے۔
جارجیا امریکہ کی پہلی ریاست بن گئی ہے جس نے ہندوفوبیا اور ہندوؤں کے خلاف امتیاز کو باضابطہ تسلیم کرنے والا بل متعارف کرایا ہے۔
اگر یہ بل منظور ہو جاتا ہے، تو ریاست اپنے پینل کوڈ کو اپ ڈیٹ کرے گی، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہندوفوبیا کے معاملات میں کارروائی کا اختیار حاصل ہوگا۔
یہ قدم امریکہ میں ہندو دشمنی کے بڑھتے واقعات کے تناظر میں اُٹھایا گیا ہے اور جارجیا اسمبلی میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز، دونوں پارٹیوں کے اراکین نے اس کی حمایت کی ہے۔ 2023 میں جارجیا نے ہندوفوبیا کی مذمت کرنے والی ایک قرارداد بھی منظور کی تھی۔
امریکہ میں ہندؤں کی تعداد تقریباً 2.5 ملین ہے، اور جارجیا میں یہ تعداد 40,000 سے زائد ہے۔ یہ بل ریاست میں ہندوفوبیا کے خلاف اہم قانونی تبدیلی کی طرف ایک قدم ثابت ہو سکتا ہے۔