تازہ ترینکھیل

پاکستان کے نور زمان نے ورلڈ سکواش چیمپیئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپیئن شپ میں مصر کے کریم الترکی کو شکست دی۔

کراچی میں منعقدہ پہلی انڈر-23 ورلڈ سکواش چیمپیئن شپ میں پاکستان کے نور زمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے فائنل میں مصر کے کریم الترکی کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔

انہیں گولڈ میڈل، ٹرافی اور 5,250 ڈالر انعام میں دیے گئے۔ فائنل میچ کراچی کے ڈی اے کریک کلب میں کھیلا گیا، جس میں شائقین نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
خواتین کے مقابلے میں مصر کی فیروز ابو الخیر نے ہانگ کانگ کی چن سن یوک کو 0-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے نور زمان کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور اسے پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اختتامی تقریب میں بطور صدر مملکت کے نمائندے شرکت کی اور اس ایونٹ کو پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button