0

ایان علی نے آصف زرداری کے صدر بنتے ہی ان کیلئے کیا خصوصی پیغام جاری کردیا ،جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

سابق متنازعہ ماڈل ایان علی نے صدر پاکستان منتخب ہونے کے بعد آصف علی زرداری کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔آیان علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “” پر ماضی میں پاکستانی اداکار شان کو دیے گئے انٹرویو کا کلپ شیئر کیا۔ویڈیو کے ساتھ، انہوں نے اپنی پوسٹ میں صدر کو ‘گڈ مارننگ کہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلمسٹار شان کے سوال کے جواب میں ایان علی نے صدر زرداری کا نام انتہائی شائستگی سے لیا اور کہا کہ وہ ملک کے صدر ہیں اور ہم سب ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔برسوں بعد اس پوسٹ کے کیپشن میں اپنے الفاظ کو دہراتے ہوئے آیان علی نے کہا کہ زرداری ایک بار پھر ملک کے صدر بن گئے ہیں اور ہم ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔یاد رہے کہ 2015 میں منی لانڈرنگ کیس کے بعد ایان علی کو بے پناہ شہرت ملی، انہیں کسٹم حکام نے اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 50 لاکھ ڈالر سے زائد کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو پانچ کروڑ روپے سے زائد کے امریکی ڈالر دبئی سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔منی لانڈرنگ کیس میں ایان علی 2 سال تک عدالت میں پیش ہوئیں تاہم 2017 میں دبئی جانے کے بعد وہ عدالتی سماعتوں سے غیر حاضر رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں