پاکستانتازہ ترینلائف سٹائل

پاکستانی خاتون پولیس افسر نے عالمی تحقیقاتی ایوارڈ جیت لیا

ورلڈ پولیس سمٹ 2025 میں کریمنل انویسٹیگیشن کیٹیگری میں انعم شیر خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

دبئی میں ہونے والی ورلڈ پولیس سمٹ 2025 کے دوران پاکستان کی خاتون پولیس افسر اے ایس پی انعم شیر خان کریمنل انویسٹیگیشن کیٹیگری میں نمایاں کارکردگی پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایوارڈ انہیں دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والی ایک بین الاقوامی تقریب میں دبئی پولیس کے کمانڈر ان چیف نے پیش کیا۔

یہ عالمی مقابلہ 192 ممالک کے افسران کی کارکردگی کی جانچ پر مبنی تھا، جس میں انعم شیر خان نے اپنی مہارت اور پیشہ ورانہ قابلیت سے ممتاز مقام حاصل کیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ اعزاز ان کی تفتیشی میدان میں خدمات کا بین الاقوامی اعتراف ہے۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی کاوشوں کا صلہ ہے بلکہ یہ پاکستان اور پنجاب پولیس کے وقار میں بھی اضافہ ہے۔ ان کے مطابق ایسی باصلاحیت افسران مستقبل کی پولیس قیادت کا اثاثہ ہوں گی۔

ورلڈ پولیس سمٹ ایک عالمی سطح کا پلیٹ فارم ہے، جہاں ہر سال مختلف ممالک کے پولیس افسران کو قائدانہ صلاحیتوں اور جدید طریقۂ کار پر مبنی خدمات پر سراہا جاتا ہے۔

ایوارڈز کمیٹی نے سخت جانچ اور انٹرویوز کے بعد پنجاب پولیس کے دو افسران کو منتخب کیا۔

دوسرے افسر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور محمد عیسیٰ خان، کو بیسٹ آرٹیفیشل انٹیلیجنس امپلی مینٹیشن اِن پولیسنگ کی کیٹیگری میں دوسری پوزیشن دی گئی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button