اوورسیزتازہ ترین

پاکستانی ذہین لوگ ہیں، پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکتے: ٹرمپ

امریکہ صدر نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا میں جنگ بندی پر سب سے زیادہ سراہا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستانی لوگ انتہائی ذہین ہیں اور شاندار مصنوعات تیار کرتے ہیں، لیکن حیرت ہے کہ امریکہ ان کے ساتھ زیادہ تجارت نہیں کرتا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کا عندیہ بھی دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ کو روکا۔ ان کا کہنا تھا کہ خارجہ امور میں آج تک جس بات پر سب سے زیادہ سراہا گیا وہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کروانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک شدید غصے میں تھے اور جوابی حملے شدت اختیار کر رہے تھے، بات آگے بڑھتی تو ایٹمی جنگ تک جا سکتی تھی، لیکن امریکی مداخلت سے 10 مئی کو جنگ بندی ممکن ہوئی۔

ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ عمدہ بات چیت ہوئی، آپ جانتے ہیں، ہم پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔

انڈیا کے ساتھ تجارت کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ انڈیا اُن ممالک میں شامل ہے جہاں ٹیکس کی شرح بہت زیادہ ہے، جس کی وجہ سے کاروبار کرنا تقریباً ناممکن ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ انڈیا امریکہ کے لیے اپنے 100 فیصد ٹیرف ختم کرنے کو تیار ہے، اور یہ معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

اس سے قبل ٹرمپ دونوں ممالک کے ساتھ تجارت اور مسئلہ کشمیر حل کروانے کے حوالے سے بھی بیانات دے چکے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button