اوورسیزتازہ ترین

مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

عوامی مجلس سے منظور ترمیم اسرائیلی بربریت کے خلاف ہمارا دوٹوک جواب ہے: صدر محمد معیزو

مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے اعلان کیا کہ اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خلاف مالدیپ کے واضح مؤقف کی نمائندگی کرتا ہے۔

یہ اقدام امیگریشن ایکٹ میں تیسری ترمیم کی توثیق کے بعد سامنے آیا، جسے عوامی مجلس نے منظور کیا۔ صدارتی دفتر کے مطابق، ترمیم اسرائیلی مظالم کے خلاف حکومت کے ٹھوس اور دوٹوک مؤقف کی عکاسی کرتی ہے۔

فیس بک پر جاری بیان میں صدر معیزو نے کہا کہ مالدیپ فلسطینی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور یہ ترمیم مظلوموں کے حق میں ہماری انہوں نے کہا کہ بحرِ ہند میں واقع یہ جزیرہ ریاست فلسطینی عوام کے ساتھ ’غیر متزلزل یکجہتی‘ کا اظہار کرتا ہے۔

حکومت نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی فورمز پر اسرائیلی اقدامات کی مذمت جاری رکھے گی۔

بیان میں 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو، کی حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button