اوورسیزتازہ ترین
ٹرنڈنگ

پب جی کے ذریعے رابطے رکھنے والا سہ ملکی ڈرگ کارٹل انڈیا میں گرفتار

دہلی پولیس کے مطابق یہ ڈرگ کارٹل پاکستان کے ذریعے افغان ہیروئین انڈیا کے مختلف شہروں میں سمگل کر رہا تھا۔

نئی دہلی میں پولیس نے ایک بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا سراغ لگا کر افغانستان، پاکستان، پنجاب اور جموں و کشمیر میں سرگرم گروہ کے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی انسداد منشیات مہم آپریشن کلین سویپ کے تحت کی گئی، جس کا مقصد ہیروئن کی غیر قانونی ترسیل کا خاتمہ تھا۔

پولیس حکام کے مطابق، نیٹ ورک کا ایک ملزم آن لائن ویڈیو گیم پب جی کے ذریعے افغانستان میں ہیروئن فراہم کرنے والے سے رابطے میں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ کار سمگلروں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچانے کے لیے اپنایا گیا تھا۔

آپریشن کے دوران پولیس نے 1 کلو 667 گرام اعلیٰ کوالٹی کی افغان ہیروئن اور 130 گرام ایک مشتبہ کیمیائی مادہ برآمد کیا، جسے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کی گرفتاری متوقع ہے۔ حکام اس کارروائی کو بین الاقوامی سطح پر منشیات کی روک تھام کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button