چار ماہ کی حاملہ ہونے کے باوجود دیپیکا نے فلم کی شوٹنگ نہیں چھوڑی
فلم ‘سنگھم اگین’ کے ڈائریکٹر نے حالیہ انٹرویو میں دیپیکا پاڈوکون کی، اپنے کام کے ساتھ لگن کو سراہا ہے۔
فلم ساز روہت شیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون نے فلم سنگھم اگین کی شوٹنگ کے آخری مرحلے میں اس وقت حصہ لیا جب وہ چار ماہ کی حاملہ تھیں، جس پر انہوں نے اداکارہ کے پیشہ ورانہ جذبے کو سراہا۔
یوٹیوب چینل گیم چینجرز پر گفتگو کرتے ہوئے شیٹی نے بتایا کہ جب فلم کی شوٹنگ کا صرف آخری شیڈول باقی تھا، دیپیکا اُس وقت حاملہ تھیں، لیکن اس کے باوجود وہ مکمل تیاری کے ساتھ سیٹ پر موجود رہیں۔ ان کے مطابق ایسے رشتے بہت کم بنتے ہیں۔ روہت شیٹی نے کہا کہ وہ اجے دیوگن، دیپیکا پاڈوکون، رنویر سنگھ اور کرن جوہر کو اپنے قریبی ساتھیوں میں شمار کرتے ہیں، جن پر وہ پیشہ ورانہ اور ذاتی طور پر بھروسا کرتے ہیں۔
دیپیکا پاڈوکون نے گزشتہ سال ’سنگھم اگین‘ میں ’لیڈی سنگھم‘ کے کردار سے انٹری دی، جو روہت شیٹی کی پولیس یونیورس کا حصہ ہے۔ اس سے قبل وہ 2022 کی فلم ’سرکس‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ ایک گانے میں جلوہ گر ہوئیں، جبکہ روہت کے ساتھ ان کی پہلی فلم 2013 کی سپر ہٹ ’چنئی ایکسپریس‘ تھی۔
روہت شیٹی کے مطابق، فلم انڈسٹری میں رفاقت اور دھوکہ دہی عام ہیں، لیکن کچھ تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے دیپیکا کے کام سے لگاؤ کو غیر معمولی قرار دیا اور کہا کہ وہ ان کی پیشہ ورانہ سنجیدگی کے معترف ہیں۔
فلم ساز روہت شیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون نے فلم سنگھم اگین کی شوٹنگ کے آخری مرحلے میں اس وقت حصہ لیا جب وہ چار ماہ کی حاملہ تھیں، جس پر انہوں نے اداکارہ کے پیشہ ورانہ جذبے کو سراہا۔
یوٹیوب چینل گیم چینجرز پر گفتگو کرتے ہوئے شیٹی نے بتایا کہ جب فلم کی شوٹنگ کا صرف آخری شیڈول باقی تھا، دیپیکا اُس وقت حاملہ تھیں، لیکن اس کے باوجود وہ مکمل تیاری کے ساتھ سیٹ پر موجود رہیں۔ ان کے مطابق ایسے رشتے بہت کم بنتے ہیں۔ روہت شیٹی نے کہا کہ وہ اجے دیوگن، دیپیکا پاڈوکون، رنویر سنگھ اور کرن جوہر کو اپنے قریبی ساتھیوں میں شمار کرتے ہیں، جن پر وہ پیشہ ورانہ اور ذاتی طور پر بھروسہ کرتے ہیں۔