پاکستانتازہ ترین
ٹرنڈنگ

معرکہ حق میں سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف سمیت 51 افراد شہید ہوئے

آئی ایس پی آر کے مطابق 11 فوجی جوان اور 40 شہری شہید جب کہ متعدد زخمی ہوئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اعلان کیا ہے کہ انڈیا کی 6 اور 7 مئی کو کی گئی جارحیت کے نتیجے میں پاک افواج کے 11 جوان شہید ہوئے۔ انڈیا کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 78 اہلکار زخمی ہوئے۔ دشمن نے بچوں اور خواتین سمیت عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا، 40 شہری شہید اور 121 زخمی ہوئے۔

انڈیا حملوں میں شہید ہونے والوں میں پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب، سینئر ٹیکنیشن نجیب، کارپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینئر ٹیکنیشن مبشر شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک عبدالرحمٰن، لانس نائیک دلاور خان، لانس نائیک اکرام اللہ، نائیک وقار خالد، سپاہی محمد عدیل اکبر اور سپاہی نثاربھی شہید ہوئے۔

حملوں میں شہید ہونے والے 40 شہریوں میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل تھے، جبکہ 27 بچے اور 10 خواتین زخمیوں میں شامل ہیں۔ حملے کے دوران معصوم شہریوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افواج نے اس سنگین جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کے تحت دشمن کو سخت جواب دیا۔ 22 اپریل سے 10 مئی تک جاری رہنے والے اس معرکے کو معرکہ حق کا نام دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہدا کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور قوم دشمن کی ہر جارحیت کا جواب دینے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button