اوورسیزتازہ ترین
ٹرنڈنگ

پاک انڈیا جنگ بندی کے بعد فضائی آپریشن بحال، ایئرپورٹس کھول دیے گئے

پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حج پروازوں کو بھی معمول پر لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد دونوں ممالک نے اپنی فضائی حدود مکمل طور پر کھول دی ہیں۔ پاکستان نے ہفتے کے روز اپنی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے کھول دی، جبکہ انڈیا نے پیر کی صبح شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں کے 32 ایئرپورٹس کو دوبارہ کھول دیا۔

پاکستان میں، 12 غیر ملکی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں بحال کر دی ہیں، جس سے فلائٹ شیڈول میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔ آج اسلام آباد سے 23، لاہور سے 14 اور کراچی سے 15 اور مجموعی طور پر 50 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جب کہ گزشتہ روز یہ تعداد 150 تک جا پہنچی تھیں۔

انڈیا میں بھی 7 مئی سے بند 32 ایئرپورٹس کو پیر کی صبح دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ ان ایئرپورٹس میں امرتسر، جموں، سرینگر، لیہہ، جودھپور، بھج، اور چندی گڑھ وغیرہ شامل ہیں۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ ترین معلومات کے لیے ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔

جنگ بندی کے بعد، دونوں ممالک میں فضائی آپریشن کی بحالی کو ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس سے مسافروں کی مشکلات میں کمی ہو گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button