پاکستانتازہ ترین
ٹرنڈنگ

پاکستان نے حالیہ جھڑپوں میں 40 سے 50 انڈین اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے، عطا تارڈ

انہوں نے کہا کہ ہم نے جو ڈرونز گرائے ہیں وہ ہماری وار ٹرافیاں ہیں جنہیں ہم میوزیم میں رکھیں گے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، عطاء تارڑ، نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے حالیہ جھڑپوں میں انڈین فوج کے 40 سے 50 اہلکاروں کو ہلاک کیا اور لائن آف کنٹرول پر واقع انڈین بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیاب کارروائیاں روایتی جنگ میں پاکستان کی برتری کو ظاہر کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے طیارے گرا کر انڈیا کا غرور خاک میں ملا دیا۔ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر نے انڈین کو سفارتی، عسکری اور بیانیہ کی جنگ میں شکستِ فاش دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔ ہم نے ان کے جہاز گرائے، ملٹری تنصیبات تباہ کیں اور دشمن کو فیصلہ کن نقصان پہنچایا۔ اس موقع پر پوری قوم جاگ رہی تھی اور ہم بین الاقوامی میڈیا کو مسلسل حقائق سے آگاہ کر رہے تھے۔

عطا تارڈ نے کہا کہ سلامتی کمیٹی نے افواج کو مؤثر اور بھرپور جواب دینے کا مکمل اختیار دے دیا ہے، بھرپور جواب دیا جائے گا،ایسا جواب ہوگا کہ دنیا یاد رکھے گی۔

عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان نے انڈیا کی جانب سے استعمال ہونے والے اسرائیلی ساختہ 25 ڈرونز کو گرا کر اپنی فضائی حدود کی حفاظت کی۔

واضح رہے کہ 7 مئی کے فضائی حملوں کے بعد اںڈیا کی جانب سے ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان نے ان حملوں کو جارحیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button