اوورسیزتازہ ترینتعلیم

کیمبرج یونیورسٹی میں علامہ اقبال فیلوشپ کا قیام

پاکستان ہر سال ایک محقق کو کیمبرج میں تاریخ، ادب، زبان و تحقیق کیلئے نامزد کرے گا۔

حکومتِ پاکستان اور یونیورسٹی آف کیمبرج کے درمیان لندں میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت کیمبرج یونیورسٹی میں علامہ اقبال وزیٹنگ فیلوشپ قائم کی جائے گی تاکہ پاکستان کی فکری، ادبی اور ثقافتی روایت کو عالمی علمی حلقوں میں فروغ دیا جا سکے۔

تقریب برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل، وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے نمائندوں، اور یونیورسٹی آف کیمبرج کے سنٹر فار ساؤتھ ایشین اسٹڈیز کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کیمبرج کے پرو وائس چانسلر پروفیسر کمال منیر اور سنٹر کی ڈائریکٹر پروفیسر شائلاجہ فینل بھی شریک تھیں۔

اس فیلوشپ کے تحت حکومتِ پاکستان ہر سال ممتاز محققین کو نامزد کرے گی، جن میں سے ایک کو کیمبرج یونیورسٹی میں سنٹر فار ساؤتھ ایشین اسٹڈیز میں وزیٹنگ فیلو کے طور پر نامزد کرے گی۔ منتخب اسکالر کیمبرج میں پاکستان سے متعلق موضوعات بشمول تاریخ، ادب، زبان، جغرافیہ اور علاقائی تناظر پر تدریس و تحقیق کے فرائض انجام دے گا۔

حکام کے مطابق یہ شراکت داری دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کو وسعت دے گی اور علمی تبادلے کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔ فیلوشپ کے تحت اردو اور مطالعہ پاکستان جیسے مضامین بھی کیمبرج میں متعارف کرائے جائیں گے، جس سے پاکستانی بیانیے کو علمی سطح پر تقویت ملے گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button