پاکستانتازہ ترینکھیل
ٹرنڈنگ

راولپنڈی میں انڈین ڈرون گرنے پر پی ایس ایل میچز کراچی منتقل

اگر حالات مزید کشیدہ ہوئے تو میچز دبئی منتقل کرنے پر غور کیا جائے گا، پی سی بی

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم سے ملحقہ فوڈ سٹریٹ اور ریس کورس ٹرانزٹ کیمپ کے قریب بدھ کو ایک انڈین ڈرون گر کر تباہ ہوگیا، جس کے باعث ایک شخص زخمی ہوگیا اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آج شیڈول میچ ملتوی کرکے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بقیہ میچز کراچی منتقل کر دیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈرون درخت سے ٹکرا کر ایک دکان کے اندر جا گرا، جس سے دکان کے شیشے اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، راولپنڈی میں آج شیڈول میچ جو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونا تھا ملتوی کر دیا گیا ہے، جبکہ سیزن 10 کے تمام باقی میچز اب کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر حالات مزید خراب ہوئے تو میچز دبئی منتقل کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

انتظامیہ کے مطابق حساس مقامات پر نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button