تازہ ترینسائنس ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا نیا فیچر: ویڈیو سٹیٹس کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے سٹیٹس پر طویل ویڈیوز شیئر کرنے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے سٹیٹس فیچر میں اہم تبدیلی متعارف کراتے ہوئے ویڈیو اسٹیٹس کی زیادہ سے زیادہ مدت 60 سے بڑھا کر 90 سیکنڈ کر دی۔ یہ فیچر فی الحال تجرباتی مراحل میں ہے اور جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل، صارفین صرف 30 یا 60 سیکنڈ تک کی ویڈیوز ہی سٹیٹس پر شیئر کر سکتے تھے، جس کے باعث طویل ویڈیوز کو متعدد حصوں میں کاٹنا پڑتا تھا۔

نئے فیچر کی بدولت صارفین اب مکمل 90 سیکنڈ کی ویڈیوز ایک ساتھ، بغیر ایڈیٹنگ کے شیئر کر سکیں گے، جو خاص طور پر تخلیقی یا معلوماتی مواد پوسٹ کرنے والے صارفین کے لیے مفید ہے۔

کمپنی نے ابتدائی آزمائش کے بعد اس فیچر کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کا عندیہ دیا ہے، تاہم حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button