
اوورسیزتازہ ترینسائنس ٹیکنالوجی
انڈیا میں حکومت پاکستان کا ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا
سرکاری اکاؤنٹ کی بندش بظاہر مقبوضہ کشمیر میں بدھ کے حملے کا ردعمل ہے جس میں 26 سیاح مارے گئے۔
ایکس پر حکومت پاکستان کے سرکاری اکاؤنٹ کی انڈیا میں رسائی بند کر دی گئی ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق، ملک میں @GovtofPakistan کھولنے پر پیغام دکھائی دیتا ہے کہ اسے انڈیا میں ’لیگل ڈیمانڈ کے ردعمل میں روک دیا گیا ہے۔‘
ایکس کی بندش بظاہر، پہلگام میں منگل کے حملے کا ردعمل ہے جس میں 26 سیاح مارے گئے تھے۔ انڈیا نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے، ردعمل میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت متعدد سخت سفارتی اقدامات اٹھائے ہیں۔ ادھر اسلام آباد میں بھی سیاسی اور عسکری قائدین کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہو رہا ہے جس میں انڈیا کے اقدامات کی جوابی کارروائیوں کے فیصلے متوقع ہیں۔
ایکس کے قواعد و ضوابط کے مطابق ’لیگل ڈیمانڈ‘ کی بنیاد پر کوئی اکاؤنٹ کسی ملک میں تبھی معطل کیا جاتا ہے، جب کوئی مجاز ادارہ جائز شواہد کی بنیادوں پر قانون شکنی کی شکایت کرے۔