0

سندھ اسمبلی کا نتیجہ مکمل، پیپلز پارٹی سب سے زیادہ نشستوں کے ساتھ سرفہرست

کراچی: سندھ اسمبلی کی تمام 130 نشستوں کے نتائج موصول ہوگئے ہیں، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی 84 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے، جب کہ متحدہ قومی موومنٹ کو 28، آزاد امیدوار 14، جماعت اسلامی پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 2، 2 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق فریال تالپور، سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور مخدوم فخر زمان نے صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیت لی ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری ہیں جو درج ذیل ہیں: حلقہ پی ایس 4 کشمور 1 کے تمام 145 پولنگ اسٹیشنزنتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے حاجی عبدالرؤف کھوسو 58046 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار میر غالب حسین خان 25758 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں