
وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2025 کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے جس کے تحت ملک بھر کی سرکاری جامعات اور اداروں کے ایک لاکھ طلباء میں میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپس تقسیم کیے جائیں گے۔
یہ سکیم ڈیجیٹل یوتھ حب پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو آن لائن تعلیم، ڈیجیٹل مہارتوں اور بہتر تعلیمی وسائل تک رسائی دینا ہے۔
حکام کے مطابق سکیم تمام تعلیمی شعبوں کے طلباء کے لیے کھلی ہے، اور میرٹ پر مبنی انتخاب کا نظام شفافیت اور مساوی مواقع کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔
یہ اقدام نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور ٹیکنالوجی تک رسائی بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ سکیم جلد عملی مراحل میں داخل ہو جائے گی اور آن لائن درخواست کا عمل آئندہ چند ہفتوں میں شروع کیا جائے گا۔