اوورسیزتازہ ترین
ٹرنڈنگ

انڈیا کے پاکستان پر فضائی حملے، عالمی برادری کا شدید ردعمل

عالمی قوتوں نے جنگ کے خدشے پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

حالیہ انڈین فضائی حملوں کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ صورت حال ایک بار پھر جنوبی ایشیا میں ایٹمی طاقتوں کے مابین جنگ کے خطرات کو ہوا دے رہی ہے، جس پر دنیا بھر سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

انڈیا نے 6 مئی 2025 کو آپریشن سندور کے تحت پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور پنجاب میں نو مقامات پر حملے کیے، جن میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستان نے ان حملوں کے جواب میں پانچ انڈین لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے اور انڈین فضائی حملوں کو جنگی اقدام قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

عالمی برادری نے اس کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے اور زور دیا ہے کہ تمام مسائل کو پرامن اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کو شرمناک قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ تنازع جلد ختم ہو جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی ذرائع اختیار کریں۔
چین نے انڈیا کی اس کاروائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترکیہ نے انڈین کے حملے کو پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مکمل جنگ کے خدشے کا پیش خیمہ کہا۔ ترکیہ نے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔

روس ، جرمنی ، قطر اور برطانیہ سمیت بہت سے ممالک نے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے اور مزید جارحیت سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button