پاکستانتازہ ترینسائنس ٹیکنالوجی

پاکستان میں ایکس کو بحال کر دیا گیا

ایک سال سے زائد عرصے کے بعد ایکس کو حالیہ پاک انڈیا کشیدگی کے تناظر میں بحال کیا گیا ہے۔

پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو بحال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین اب بغیر وی پی این کے اس پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ بحالی انڈین کی جانب سے حالیہ جارحیت کے بعد عمل میں آئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو دنیا میں لاکھوں لوگ استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان میں ایکس کو فروری 2024 میں قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر بلاک کیا گیا تھا، جس کے بعد صارفین کو وی پی این یا پراکسی سروسز کے ذریعے ہی رسائی حاصل تھی۔

حکومتی ذمہ داران عام لوگوں پر پابندی کے باوجود وی پی این کی مدد سے اس پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھے ہوئے تھے۔ اس پابندی کے خلاف شہریوں نے متعدد مقدمات بھی دائر کر رکھے تھے ۔
ایکس کو ایسے وقت میں بحال کیا گیا ہے جب ملک میں انڈین جارحیت کے بعد معلومات کی فراہمی اور عوامی رائے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

بحالی کے بعد صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور اسے اظہارِ رائے کی آزادی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button