تازہ ترینسائنس ٹیکنالوجی

میٹا کی نئی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ ‘ایڈٹس’ نے پہلے ہفتے میں 7 ملین سے زائد ڈاؤن لوڈ حاصل کر لیے۔

میٹا کی نئی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ 'ایڈٹس' نے پہلے ہفتے میں 7 ملین سے زائد ڈاؤن لوڈ حاصل کر لیے۔

میٹا نے چند روز قبل انسٹاگرام کے تخلیق کاروں کے لیے ایک ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ ایڈٹس کے نام سے متعارف کروائی تھی۔ یہ ایپ صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ صرف ایک ہفتے میں اس ایپ نے دنیا بھر مین 7 ملین سے زائد ڈاؤن لوڈز حاصل کر کے اپنے حریف کیپ کٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پہلے تین دن میں امریکہ میں ایڈٹس کو تین لاکھ اسی ہزار سے زیادہ دفعہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا جب کہ اس کے مقابلے میں کیپ کٹ کو اس کی ریلیز کے پہلے تین دن میں محض تین ہزار چار سو دفعہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا تھا۔

‘ایڈٹس’ ایپ صارفین کو ویڈیو ایڈیٹنگ میں بہت سے اہم فیچرز جیسے آٹو کیپشن ، ٹیکسٹ، امیجز، میوزک اور وائس اوورز شامل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس ایپ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ ابھی بالکل مفت ہے جس میں آپ ایڈٹ کی گئی ویڈیو کو واٹر مارک کے بغیر کر سکتے ہیں۔

‘ایڈٹس’ کی سب سے بڑی خصوصیت اس کا انسٹاگرام اکاؤنٹ سے براہ راست لاگ ان ہونا ہے، جس سے ویڈیوز کو فوری طور پر شیئر کرنا ممکن ہوتا ہے۔ اس میں گرین سکرین، اے آئی پاورڈ امیج اینیمیشن، اور ویڈیو کی کارکردگی کا تجزیہ جیسے اہم فیچرز بھی شامل ہیں۔

میٹا نے اعلان کیا ہے کہ ‘ایڈٹس’ میں مستقبل میں کی فریمز، اے آئی سٹائلنگ آپشنز جیسے فیچرز شامل کیے جائیں گے۔ یہ ایپ تخلیق کاروں کے لیے ایک مکمل تخلیقی پلیٹ فارم بننے کی راہ پر گامزن ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button