تازہ ترینسائنس ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر میٹا کے نئے اے آئی فیچر پر صارفین کو پرائیوسی خدشات

ماہرین نے خبردار کیا کہ میٹا کے اے آئی چیٹ بوٹ کا ذاتی معلومات محفوظ رکھنا پرائیوسی کے لیے خطرہ ہے۔

میٹا کا نیا اے آئی چیٹ بوٹ واٹس ایپ پر متعارف کرایا گیا ہے، جس نے صارفین میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔ کمپنی نے اسے "مکمل طور پر آپشنل” قرار دیا تھا، لیکن اس فیچر کا ایپ میں مستقل موجودگی اور ہٹانے کی عدم صلاحیت نے اس کے بارے میں شک و شبہات پیدا کیے ہیں۔ یہ چیٹ بوٹ، جو نیلے رنگ کے آئیکن کی صورت میں چیٹس اسکرین پر ظاہر ہوتا ہے، صارفین کے سوالات کے جوابات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ فیچر واٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور انسٹاگرام پر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، جو میٹا کی مختلف ایپلی کیشنز میں یکساں ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو مفید معلومات فراہم کرنے، تعلیمی امداد دینے اور تخلیقی سوچ کو فروغ دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔ تاہم، اس فیچر کی موجودگی پر عوامی ردعمل مختلف رہا ہے، خاص طور پر یورپ میں جہاں صارفین نے اس فیچر کو غیر ضروری اور ہٹانے کے قابل نہ ہونے پر تنقید کی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ میٹا اپنے وسیع صارف بیس کا فائدہ اٹھا کر ای آئی مصنوعات کی جانچ اور ڈیٹا اکٹھا کر رہا ہے، جس سے پرائیویسی کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ فیچر میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، جو اس کی مسلسل پھیلاؤ کی حکمت عملی کو ظاہر کرتا ہے۔

میٹا نے صارفین کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ وہ ذاتی معلومات شیئر کرنے میں احتیاط برتیں، کیونکہ اس چیٹ بوٹ کے ذریعے فراہم کی جانے والی معلومات محفوظ نہیں ہو سکتی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button