اوورسیزتازہ ترینصحتلائف سٹائل

الٹرا پروسیسڈ خوراک کھانے والوں میں جلد موت کا خطرہ زیادہ: تحقیق

امریکی تحقیق کے مطابق خوراک میں الٹرا پروسیسڈ کھانوں کا ہر 10 فیصد اضافی استعمال جلد موت کے خطرے میں تقریباً 3 فیصد اضافہ کرتا ہے۔

امریکہ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق، الٹرا پروسیسڈ کھانوں کا زیادہ استعمال جلد موت کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتا ہے۔

امریکن جرنل آف پریوینٹو میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کے غذائی معمولات کا تجزیہ کیا گیا، جس سے پتہ چلا کہ 30 سے 69 سال کی عمر کے افراد میں خوراک میں ان کھانوں سے حاصل ہونے والی کیلوریز میں ہر 10 فیصد اضافے کے ساتھ جلد موت کا خطرہ تقریباً 3 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق، الٹرا پروسیسڈ کھانوں میں مصنوعی اجزاء کی بھرمار اور غذائیت کی کمی انہیں صحت کے لیے مضر بناتی ہے۔ ان کھانوں کا مسلسل استعمال دل کی بیماری، موٹاپے اور ذیابیطس سمیت کئی مہلک امراض سے جوڑا گیا ہے۔ محققین نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں خوراک کے رجحانات میں تبدیلی اور صحت مند غذائی انتخاب کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں الٹرا پروسیسڈ خوراک کا استعمال زیادہ ہے۔

ماہرین نے زور دیا ہے کہ بہتر غذائی عادات اپنا کر لاکھوں اموات کو روکا جا سکتا ہے۔ تحقیق کے نتائج پر بعض صنعتی حلقوں نے تحفظات ظاہر کیے ہیں، تاہم محققین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج عوامی صحت کی پالیسیوں میں تبدیلی کے لیے ٹھوس بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

ماہرین صحت نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الٹرا پروسیسڈ خوراک کی کھپت کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں، تاکہ طرزِ زندگی سے جڑی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button