اوورسیزتازہ ترین
ٹرنڈنگ

پریس کے عالمی دن پر مالدیپ کے صدر کا انوکھا ریکارڈ

صدر معیظو نے 14 گھنٹے پریس کانفرنس کر کے یوکرینی صدر زیلنسکی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

مالدیپ کے صدر محمد معیظو نے 3 مئی 2025 کو ایک طویل میراتھن پریس کانفرنس کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، جس میں انہوں نے مسلسل 14 گھنٹے 54 منٹ تک صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

سرکاری بیان کے مطابق یہ پریس کانفرنس ہفتے کی صبح 10 بجے شروع ہوئی اور آدھی رات تک جاری رہی، جس کے دوران نماز کے مختصر وقفے دیے گئے۔ اس سیشن میں تقریباً دو درجن ملکی صحافیوں نے شرکت کی، جنہیں دورانِ کانفرنس کھانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

صدر معیظو نے اس طویل اجلاس کے دوران عوامی اور ملکی نوعیت کے متعدد سوالات کے جوابات دیے۔ انہوں نے کہا کہ اس پریس کانفرنس کا مقصد "پریس کی آزادی کے عالمی دن” کی مناسبت سے میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور صحافیوں کے ساتھ براہِ راست مکالمے کو فروغ دینا تھا۔

46 سالہ صدر کا یہ اقدام یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے 2019 میں قائم کیے گئے 14 گھنٹے طویل پریس کانفرنس کے ریکارڈ سے طویل ہے، جسے اس وقت ایک عالمی ریکارڈ قرار دیا گیا تھا۔

صدر معیظو نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا کہ مالدیپ نے رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے 2025 ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں دو درجے ترقی کے بعد 104ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

یہ اقدام نہ صرف شفاف حکمرانی کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے بلکہ اس نے دنیا بھر میں میڈیا سے تعلقات کی ایک نئی مثال بھی قائم کی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button