اوورسیزتازہ ترینکھیل

امریکا میں شہری نے 40 سال بعد لاٹری میں 60 لاکھ ڈالر جیت لیے

میکومب کاؤنٹی کے شہری نے لاٹری جیتنے کے بعد رقم چھٹیوں کی تفریح اور مستقبل کی بچت پر خرچ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

امریکا کی ریاست مشی گن کے علاقے میکومب کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ شہری نے 40 سال تک لاٹری کھیلنے کے بعد بالآخر 60 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم جیت لی۔ انہوں نے یہ ٹکٹ سٹیلنگ ہائٹس میں واقع ’ناجورز لِکر اینڈ ڈیلی‘ سٹور سے خریدا تھا۔

ٹکٹ سکین کرنے پر جیت کی تصدیق ہوئی تو وہ حیرت زدہ رہ گئے۔ جیتنے والے نے بتایا کہ وہ یہ رقم چھٹیاں منانے اور مستقبل کی بچت کے لیے استعمال کریں گے۔

مشی گن لاٹری حکام کے مطابق، ’ویلتھ سکریچ آف‘ ان کا مقبول ترین گیم ہے، جس میں جیتنے والوں کو رقم یکمشت یا اقساط میں لینے کا اختیار دیا جاتا ہے۔

حکام نے تصدیق کی کہ شہری نے تمام قانونی تقاضے مکمل کر لیے ہیں، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button