
فوربز انڈیا کی جانب سے جاری کردہ 2025 کی تازہ فہرست کے مطابق، انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے افراد میں فٹبالرز کا غلبہ برقرار ہے۔ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 652 ملین فالوورز کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ ارجینٹینا کے لیونل میسی 505 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز 420 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ سابق ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوین "دی راک” جانسن 394 ملین فالوورز کے ساتھ چوتھے، جبکہ امریکی ماڈل اور کاروباری شخصیت کائلی جینر 393 ملین فالوورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
فہرست میں دیگر نمایاں شخصیات کا تعلق کاروبار اور شوبز کی دنیا سے ہے۔ امریکی پاپ گلوکارہ آریانا گرانڈے انسٹاگرام پر 375 ملین فالوورز کے ساتھ چھٹے نمبر پر جب کہ ٹی وی اسٹار اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشین 357 ملین فالوورز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔ امریکی گلوکارہ بیونسے انسٹاگرام کی آٹھویں مقبول ترین شخصیت ہیں جن کے 311 ملین فالوورز ہیں۔
امریکی ٹی وی اسٹار کھلوئی کارڈیشین اس فہرست میں 303 ملین فالورز کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار جسٹن بیبر 294 ملین فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر دسویں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے شخص ہیں۔