0

پیپلز پارٹی و تحریکِ انصاف کے انتخابی دفاتر پر حملے، کئی کارکن زخمی

کراچی :کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف کے انتخابی دفاتر پر حملے کیے گئے، حملوں میں کئی کارکن زخمی ہو گئے۔کراچی میں حیدری تھانے کی حدود این اے 250 اور پی ایس 129 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا، حملے میں 4 کارکنان زخمی ہوگئے۔خواجہ سہیل منصور نے دعویٰ کیا ہے کہ آفس پر ایم کیو ایم کے کارکنان نے حملہ کیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں پیپلز پارٹی کے 4 کارکنان زخمی ہوئے ہیں اور انہوں نے واقعے کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف نے الزام لگایا ہے کہ این اے 248 کے امیدوار ارسلان خالد سمیت 10 سے زائد کارکنان ایم کیو ایم کی جانب سے کیے گئے حملے میں زخمی ہو گئے۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق زخمی کارکنان کو عباسی شہید اور سول اسپتال منتقل کیا گیا، واقعے کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنان نے لیاقت علی خون چوک پر احتجاج بھی کیا۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی کراچی کے ضلع ملیر گلشن بونیر میں پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا رفیع اللّٰہ کی کارنر میٹنگ پر حملہ کیا گیا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پارٹی کی کارنر میٹنگ پر فائرنگ کی مذمت کی تھی۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی کے ضلع ملیر گلشن بونیر میں جیالے امیدوار آغا رفیع اللّٰہ کی کارنر میٹنگ پر گولیاں برسائی گئیں۔انہوں نے این اے 230 کے امیدوار آغا رفیع اللّٰہ کی کارنر میٹنگ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو جیالوں اور دو حمایتیوں کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں