0

بانی پی ٹی آئی کے اپنے ہی انکے ساتھ ہاتھ کرگئے، الیکشن میں گند صاف کرنا ہے: سعد رفیق نے مزید کیا کہا ؟جانیں

اسلام آباد:مسلم لیگ نو ن کے رہنما خواجہ سعد فیق نے بانی پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ان کے اپنے ہی ہاتھ کر گئے۔لاہور کے حلقے این اے 122 میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مذہبی ٹچ دیتے ہوئے آپ کہاں سے کہاں نکل گئے، کسی نے بلا نہیں چھینا، سب کو پتہ ہے پارٹی میں الیکشن کرانے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ رسیدیں مانگتے تھے اب خود کیوں رسیدیں نہیں دکھاتے؟ 8 فروری کا الیکشن پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا، کوئی خیرات دینے پر تیار نہیں ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے امن اور محبت کی بات کی، ہم نے جان چھڑائی وہ آئی ایم ایف کو دوبارہ مسلط کر گئے۔عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا میری جس سے دوستی تھی یہ وہ بانی پی ٹی آئی ہی نہیں، بھٹو صاحب نے بھی یہی کام کیا تھا نفرتیں پھیلائی تھیں، سیاستدان کسی سے نفرت نہیں کر سکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن آسان نہیں لینا چاہیے، ووٹ کی طاقت سے گند صاف کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد ہوئے اس کا افسوس ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں