0

ایبٹ آباد: تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں، پولیس پہنچ گئی، اسٹیج گرادیا،پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد نے کیا کیا؟جانیں

ایبٹ آباد حویلیاں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریوں کے لیے پولیس پہنچ گئی، کل کے جلسے کے لیے بنایا گیا اسٹیج پولیس نے گرادیا۔ پولیس کے مطابق ایبٹ آباد میں حویلیاں میں ہونے والے جلسے کے لیے این او سی نہیں لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے جلسے کے انتظامات روکنے پر کارکنوں نے احتجاج کیا، پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہونے کے باعث پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہم بہرحال کل جلسہ کریں گے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان امیدواروں کا انتخابی جلسہ مین بازار میں کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں