0

عوام بلاول کو وزیراعظم بناتے ہیں تو ہم قبول کریں گے، شہباز شریف نے اور کیا کہا ؟جانیں

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوی امید ہے کہ انتخابات میں سادہ اکثریت مل جائے گی، الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے، انتخابات میں ن لیگ کا مقابلہ کسی پارٹی سے نہیں اپنی ماضی کی کارکردگی سے ہے،عوام بلاول کو وزیراعظم بناتے ہیں تو قبول کریں گے، نواز شریف جیسا تجربہ رکھنے والا سیاستدان پاکستان میں کوئی نہیں ہے، الیکشن کا التواپاکستان اور جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہوگا، ہمارے 16ماہ تو پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی جنگ تھی ،ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنا اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہے، نواز شریف نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی حتی المقدور کوشش کی، نواز شریف ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں، 9مئی کا واقعہ نہیں ہوتا تو عمران خان آج جیل میں نہیں ہوتا، عمران خان نے فوج اور جنرل عاصم منیر کے خلاف سازش کی،توقع نہیں تھی کہ ایران پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرے گا، ہماری فورسز نے ایران کو بالکل درست جواب دیا، ایران کی طرف سے حملے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، ایران اور پاکستان دونوں دہشتگردی کا شکار ہیں تاہم یہ معاملہ باہمی گفت و شنید سے حل ہوسکتا ہے۔وہ جیو کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کررہے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ میں اور نواز شریف اب تک انتخابی مہم کے پہلے مرحلہ میں مصروف تھے، نواز شریف نے پورے ملک سے ن لیگ کے ہر امیدوار سے انٹرویو کیا، اس دفعہ ن لیگ کے ٹکٹ کیلئے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں، ٹکٹ نہ ملنے والوں کو منانا سمجھانا ایک عمل تھا اب ہم انتخابی مہم میں جاچکے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس وقت الیکشن کا التواپاکستان اور جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہوگا، ہمیں اب الیکشن میں جانا ہوگا اس سے خیر نکلے گی، الیکشن کے التواء کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے، معاشی ترقی ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہوگا، ن لیگ واحد جماعت ہے جس کا بیانیہ اپنی کارکردگی پر ہے، ن لیگ کو جب بھی موقع ملا پاکستان کی ترقی کیلئے کام کیا، ن لیگ کا بیانیہ وہ ہے جس کی آج پاکستان کو ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں