اوورسیزتازہ ترین

افغان مہاجرین کی مدد کیلئے یو این ایچ سی آر کا 71 ملین ڈالر کامطالبہ

سال 2023 سے اب تک 34 لاکھ افغان واپس گئے، صرف اپریل میں 2 لاکھ 50 ہزار، جن میں 96 ہزار کو زبردستی نکالا گیا۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران سے واپس آنے والے افغان مہاجرین کی فوری امداد کے لیے 71 ملین ڈالر درکار ہیں، تاکہ بنیادی سہولیات، رہائش اور روزگار سمیت معاشی بحالی کے اقدامات کیے جا سکیں۔

یو این ایچ سی آر کے ترجمان بابر بلوچ نے بریفنگ میں بتایا کہ ادارے کو آئندہ نو ماہ کے دوران واپس جانے والے مہاجرین کی مدد کے لیے شدید مالی معاونت کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ فنڈز افغانستان میں مہاجرین کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال ہوں گے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور روزانہ بڑی تعداد میں افغان شہری پاکستان اور ایران سے واپس جا رہے ہیں۔ یو این ایچ سی آر دیگر شراکت دار اداروں کے ساتھ مل کر ان افراد کو دوبارہ آباد کرنے میں مصروف ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، صرف اپریل 2024 میں پاکستان اور ایران سے 2 لاکھ 51 ہزار افغان وطن واپس گئے، جن میں 96 ہزار کو جبری طور پر نکالا گیا۔ 2023 سے اب تک 34 لاکھ سے زائد افغان واپس جا چکے ہیں، جن میں 15 لاکھ کی واپسی صرف رواں سال کے دوران ہوئی۔

یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ ان واپسیوں نے افغانستان کے متعدد صوبوں پر شدید دباؤ ڈال دیا ہے، جہاں پہلے ہی انسانی امداد کی کمی ہے، اور اس سے داخلی سطح پر مزید نقل مکانی کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2024 کے آغاز سے اب تک غیر قانونی طور پر یورپ کا رخ کرنے والے تارکین وطن میں افغان باشندے سب سے بڑی تعداد میں شامل رہے، جو مجموعی طور پر 41 فیصد بنتے ہیں۔

یو این ایچ سی آر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے اور مہاجرین کی پائیدار واپسی کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر مالی امداد فراہم کرے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button