اوورسیزتازہ ترین
ٹرنڈنگ

پاکستانی مندوب کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

پاکستان پائیدار امن اور بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری پر قائم ہے: عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، جس میں جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، اس کے ممکنہ اثرات اور امن کے فروغ سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان پائیدار امن، پرامن بقائے باہمی اور بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کو اپنی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون سمجھتا ہے۔

مندوب نے واضح کیا کہ پاکستان تنازعات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دیتا ہے اور خطے میں استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے

ادھر، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے پس منظر میں امریکا، خاص طور پر انڈیا سے، تحمل اور ذمہ داری کے مظاہرے کی توقع رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کی سطح پر اس معاملے پر بات چیت ہوئی ہے، جس میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اقوام متحدہ اور امریکا کے حالیہ بیانات خطے میں پائیدار امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں، جبکہ پاکستان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور سفارتی ذرائع کے ذریعے کشیدگی میں کمی کے لیے کام کرتا رہے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button