پاکستانتازہ ترین
ٹرنڈنگ

پاکستان غربت کے شکار بدترین ممالک کی فہرست میں شامل

یو این ڈی پی رپورٹ کے مطابق 38.3 فیصد پاکستانی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں جبکہ 12.9 فیصد افراد غربت کی لکیر کے قریب ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے (یو این ڈی پی) کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان اُن پانچ ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں سب سے زیادہ لوگ مختلف مسائل کی وجہ سے غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ملک کی 38.3 فیصد آبادی صحت، تعلیم، روزگار، صاف پانی، بجلی اور صفائی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، جب کہ 12.9 فیصد لوگ پاکستانکی لکیر کے قریب ہیں اور کسی بھی وقت اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ غربت صرف آمدنی کی کمی نہیں بلکہ زندگی کے کئی شعبوں میں محرومی کی شکل میں سامنے آتی ہے۔ لاکھوں لوگ ایسی صورتحال میں ہیں جہاں ان کے پاس نہ تو بہتر علاج ہے، نہ معیاری تعلیم، اور نہ ہی روزگار یا بنیادی سہولتوں تک آسان رسائی۔

یو این ڈی پی نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی بحران، مہنگائی، بےروزگاری اور سماجی تحفظ کے کمزور نظام کی وجہ سے یہ صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔ خاص طور پر دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگ، خواتین اور غیر رسمی شعبے میں کام کرنے والے مزدور سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ خواتین کے حالات مزید تشویشناک ہیں۔ عالمی سطح پر صنفی مساوات کے ایک انڈیکس میں پاکستان 146 ممالک میں سے 142ویں نمبر پر ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ خواتین کو تعلیم، نوکری اور قیادت کے مواقع حاصل کرنے میں بہت سی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

یو این ڈی پی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرے، سماجی تحفظ کے نظام کو بہتر بنائے اور ایسی پالیسیوں پر عمل کرے جو عوام کو غربت سے نکالنے میں مدد دے سکیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button