پاکستانتازہ ترین

پاک انڈیا کشیدگی، خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع میں ہنگامی سائرن نصب

یہ سائرنز 120 کلو وزنی ہیں جو 15 کلومیٹر تک آواز پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

لائن آف کنٹرول پر حالیہ پاک انڈیا کشیدگی کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت نے شہریوں کو ممکنہ فضائی حملوں اور دیگر ہنگامی حالات سے بروقت خبردار کرنے کے لیے 29 اضلاع میں 50 جدید ہنگامی سائرن نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے مطابق، یہ سائرن 120 کلو وزنی ہیں اور 15 کلومیٹر تک آواز پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان سائرنز کی تنصیب کا مقصد شہریوں کو ممکنہ خطرات سے بروقت آگاہ کرنا اور انہیں محفوظ مقامات تک منتقل ہونے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
سول ڈیفنس حکام نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ سائرنز کی تنصیب کے مقامات کی درست نشاندہی، مسلسل نگرانی اور ان کی فعالیت کو یقینی بنایا جائے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
واضح رہے کہ انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور پاکستانی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کی ہدایات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ میں انڈین اقدامات کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کی ہے.

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button