تازہ ترینلائف سٹائل

انجن میں ممکنہ خرابی ، جنرل موٹرز نے 6 لاکھ گاڑیاں واپس منگوا لیں

صارفین کی حفاظت کے پیشِ نظر مفت انسپیکشن اور مرمت کرنے کا وعدہ۔

جنرل موٹرز نے امریکہ میں 2021 سے 2024 کے درمیان تیار کی گئی کیڈلاک، شیورلیٹ اور جی ایم سی کی تقریباً 6 لاکھ گاڑیاں انجن کی ممکنہ خرابی کے باعث واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔

متاثرہ ماڈلز میں کیڈلاک ایسکلیڈ اور ایسکلیڈ ای ایس وی، شیورلیٹ سلویراڈو 1500، سبربن اور ٹاہو، جی ایم سی سیرا 1500، یوکن اور یوکن ایکس ایل شامل ہیں۔
یہ گاڑیاں 6.2 لیٹر وی ایٹ پٹرول انجن سے لیس ہیں اور ان میں ممکنہ انجن کی خرابی ہے۔

ان گاڑیوں میں کنیکٹنگ راڈ اور کرینک شافٹ کے پرزوں میں ممکنہ مینوفیکچرنگ نقائص ہیں جو انجن کی خرابی یا مکمل ناکامی کا سبب بن سکتے ہیں۔ کمپنی صارفین کی حفاظت کے پیشِ نظر مفت انسپیکشن اور مرمت فراہم کرنے کا وعدہ کر رہی ہے۔

اگر گاڑی میں کوئی خرابی نہ پائی گئی تو اس میں زیادہ وسکوسٹی والا تیل، نیا آئل فلٹر اور آئل کیپ فراہم کی جائے گی۔

اس خرابی سے متعلق 28 ہزار 102 شکایات یا واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 14 ہزار 332 واقعات میں گاڑی کی طاقت میں کمی کی شکایات شامل ہیں۔

کمپنی نے صارفین کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اس مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کو 9 جون 2025 تک نوٹیفکیشن بھیجے جائیں گے، جس میں مزید معلومات اور ہدایات فراہم کی جائیں گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button