پاکستانتازہ ترین

اڈیالہ جیل کے گیٹ پر پی ٹی آئی رہنما لڑ پڑے، فواد کے تھپڑ سے شعیب شاہین گر پڑے

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر پی ٹی آئی کے دو رہنما آپس میں لڑ پڑے، فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مارا جس کے بعد وہ زمین پر گر پڑے۔ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر دونوں فریقین کے درمیان لڑائی ہوئی، انتہائی تلخ کلامی کے بعد معاملہ لڑائی تک پہنچ گیا، جس کے بعد فواد چوہدری نے بیرسٹر شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا۔تھپڑ لگنے سے شعیب شاہین زمین پر گر پڑے۔فواد چوہدری نے شعیب شاہین سے کہا کہ تم ایجنسیوں کے ٹاؤٹ ہو، شعیب شاہین نے فواد چوہدری کو کہا کہ اپنا کام کرو۔ موقع پر موجود جیل کے عملے نے انہیں بچایا، جیل کے عملے نے دونوں کو ایک دوسرے سے بچایا۔جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے، زمین پر گرنے سے شعیب شاہین کے بازو پر چوٹ آئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان جھگڑے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ خیال رکھنا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فواد چوہدری کا اینکر پرسن مبشر لقمان اور سمیع ابراہیم کے ساتھ جھٹکا ہو گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button