0

عبدالرزاق نے ایشوریا رائے سے متعلق متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی

کراچی:پاکستان کے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی۔اپنےویڈیو پیغام میں عبدالرزاق نے کہا کہ مجھے مثال کچھ اور دینی تھی لیکن میرے منہ سے ایشوریا رائے کا نام نکل گیا جس پر میں ان سے معذرت خواہ ہوں، میری نیت انکی تضحیک کرنا نہیں تھی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر عبدالرزاق بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے حوالے سے متنازعہ بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔ 2009 کی ٹی20 ورلڈکپ فاتح ٹیم کے اراکین کے ساتھ تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ ہمیں 2009 میں معلوم تھا کہ یونس خان کی نیت صاف ہے، جس نے ہمیں بھروسہ دیا۔ اسوقت ہماری پالیسی ہی نہیں کہ ہم کھلاڑیوں کو بنائیں انہیں سکھائیں، انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری سوچ ایشوریا رائے سے شادی کرکے اور اُس سے نیک پرہیزگار بچہ ہو تو یہ کبھی نہیں ہوسکتا۔عبد الرزاق کے منہ سے یہ بات سن کر ان کے ساتھ بیٹھے شاہد آفریدی بھی اپنے منہ پر ہاتھ رکھ کر مسکرانے لگے ۔ عبدالرزاق کے متنازعہ بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے سابق کرکٹر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے شرمناک بیان قرار دیدیا ہے۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے عبدالرزاق کی سوچ کو پنڈو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستانی خواتین پر رحم آتا ہے جو ایسے معاشرے میں رہتی ہیں۔بعض سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی کرکٹرز کے کم تعلیم یافتہ ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ تعلیم و شعور کی کمی کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز کو بات کرنے کی تمیز نہیں ہے وہ کب کس کے بارے میں کیا بات کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں