
عمران خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا امکان ایک بار پھر پیدا ہو گیا ہے۔پنجاب حکومت نے جیل کے قواعد و ضوابط میں بنیادی تبدیلی کی ہے۔عمران کو اڈیالہ میں تمام سہولیات میسر ہیں، انہیں ایک لمحے کے لیے بھی ڈیتھ سیل یا چکی میں نہیں رکھا جاتا، کھانا اور دیگر سہولیات بغیر کسی رکاوٹ کے دستیاب ہیں۔دنیا کی کسی بھی جیل میں انتظامیہ بیرک میں لائٹ بند کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی، ایسا کرنا سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔عمران کی لاہور منتقلی سے پہلے کئی معاملات کا جائزہ لینا ہے۔