
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا، ایکسچینج مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 406 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 113 ہزار 416 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس میں بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے باعث انڈیکس دو حدیں بحال ہونے کے بعد 113000 کی سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا تھا۔دوسری جانب جنت ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا، 17 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے ہوگئی۔