
کھیل
سہ ملکی کرکٹ سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقہ آج ٹکرائیں گے
سہ ملکی کرکٹ سیریز میں آج پاکستان اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہوں گے، فاتح ٹیم 14 فروری کو فائنل میں نیوزی لینڈ سے کھیلے گی۔سہ فریقی ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ آج جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی، نیشنل اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ سیمی فائنل بن گیا ہے۔ ہارنے والی ٹیم فائنل میں جگہ نہیں بنا سکے گی۔کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت نہیں کریں گے، عاکف جاوید کو سہ ملکی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔