
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے عام انتخابات 2024 اور 26ویں ترمیم کا معاملہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے سامنے اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد کے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ہم اپنا مؤقف پیش کریں گے، الیکشن میں کیا ہوا اس کا سارا معاملہ آئی ایم ایف وفد کے سامنے پیش کریں گے۔عمر ایوب نے کہا کہ 26ویں ترمیم سے پیدا ہونے والے مسائل آئی ایم ایف کے پورے وفد کے سامنے رکھیں گے۔یاد رہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا خصوصی 6 رکنی وفد چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آئی ایم ایف کے وفد کو عدالتی نظام اور اس میں اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔