
روزگار
امریکا کی نئے ٹیرف کی دھمکی، عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہوگیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف لگانے کی دھمکی کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 2 ہزار 911 ڈالر فی اونس یعنی 8 لاکھ 12 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ علاوہ ازیں کراچی میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 3 ہزار روپے ہوگئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق تجارتی جنگ اور مہنگائی کے خدشات کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے اپنی نظریں سونے کی طرف موڑ لی ہیں۔