کھیل

اپنی کنڈیشن میں پاکستان ایک مشکل ٹیم ہے: ہینرک کلاسین

جنوبی افریقہ کے بلے باز ہنرک کلاسن کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی کنڈیشن میں مشکل ٹیم ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب توجہ سہ فریقی سیریز پر ہے، ہم نے گزشتہ میچ میں نئے کھلاڑیوں کو متعارف کرایا، ان کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ہینرک کلاسن کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف کھیل کر تجربہ ملا، ہمارے کھلاڑی گزشتہ رات یہاں پہنچے، اگلا میچ ہمارے لیے اہم ہے، ہم نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلا۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی آچکے ہیں، یہاں پاکستان کے کنڈیشن مختلف ہیں، ہمارے آج ٹریننگ سیشن، ہم کنڈیشن دیکھیں۔جنوبی افریقہ کے بیٹر کا کہنا ہے کہ بس پلان ہے کہ اس وکٹ پر زیادہ وقت گزاروں، مجھے کچھ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button